urdu quotes اردو اقوال

Don’t allow yourself to be controlled by these four things

تحریر: شگفتہ اقبال(ماہر نفسیات)

السلام علیکم !
دوستوکیسے ہو آپ سب۔۔۔ امید کرتا ہوں خیرو عافیت سے ہوں گے ۔۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں ۔
دوستو آج میں جو آپ سے بات کرنے جا رہا ہوں وہ تھوڑامیرے پروفیشنل سے ہٹ کر ہے کیونکہ مجھے محسوس ہوا کہ مجھے کچھ ایسی تحریر لکھنی  چاہیے جس کو میں نے اپنے ارد گرد محسوس کیا ۔ تو فرینڈز میرا آج کا عنوان ہے ۔
“Don’t allow yourself to be controlled by these four things”
ہم آج بات کریں گے
1. Your past آپ کا ماضی
2. Opinion and Judgment of other people دوسرے لوگوں کی رائے اور فیصلے
3. Relationship تعلق
4. Money پیسہ ، دولت
تو دوستو! یہ سب موضوع جن کا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے ۔ان سب پر آہستہ آہستہ بات کریں گے ۔
تو دوستو ! آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ تو ہر وہ چیز ہے جس کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ۔ہاں ! بالکل ! آپ صحیح سوچ رہے ہیں ۔ہاں دوستوں تو میں آپ کو بتاؤں گا کہ ان چیزوں کے ساتھ آپ کو اپنی زندگی کو کیسے گزارنا ہے ۔
ان سب چیزوں کے ساتھ کس کا حق کس کو دینا ہے یہ آپ پر منحصر کرتا ہے ۔

تو پیارے دوستوں بات کرتے ہیں سب سے پہلے ماضی کی۔ آپ کے ماضی کی ۔
ماضی مطلب گزرا ہوا کل ۔۔۔جو چیز ہمارے ساتھ ہو چکی ہے ۔
تو دوستو بات کرتے ہیں ہم جب ماضی کی مطلب گزر گیا جو ہوا وہ ہو گیا ۔ ماضی میں اگر ہمیں تکلیف ملی ہے ۔ ماضی میں اگر ہمیں اندھیرا ملا ہے اگر ہم نے اندھیرے میں وقت گزارا ہے تو ماضی میں درد دینے والی باتوں کو ہمیں بُھلانا ہو گا ماضی کے اندھیروں کو بُھولنا ہو گا ۔ تو میرا یقین کریں کوئی بھی آپ کو آپ کے مستقبل کو روشن ہونے سے نہیں روک سکتا ۔ اگر آپ ماضی کی تلخ باتوں ، تلخ یادوں اور تلخ رویوں کو بھول جائیں گے ۔
دوستوں یہ آپ پر انحصار کرتا ہے کوئی بھی آپ کو آ کر نہیں کہے گا کہ ماضی کو بھول جاؤ کوئی آپ کو یہ نہیں کہے کا کہ آپ کے ساتھ وہ چیز ہوئی تھی اس چیز کو بھول جاؤ ۔کوئی آپ کو نہیں کہے گا کہ آپ نے ماضی کو کیسے لینا ہے مستقبل کو کیسے لینا ہے یہ سب آپ پر منحصر ہے کہ آپ نے زندگی کو کیسے گزارنا ہے آپ نے اپنا مستقبل کیسے روشن اور کامیاب کرنا ہے ۔
تو دوستوں سوچ سوچ کے اپنی زندگی کے لمحات کو ضائع نہ کرو جو ہے جیسے ہے اس کے ساتھ خوش رہنے اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کرو۔ یقین کریں جب آپ کوشش شروع کریں گے توآہستہ آہستہ آپ کی ہر مشکل آسانی میں تبدیل ہوتی چلی جائے گی ۔ ایسے موقع پر علامہ اقبال نے بھی کیا خوب کہا :
؎ گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
صدا عیشِ دوراں دکھاتا نہیں
تو دوستو ! اپنی ویڈیو میں سب سے پہلے میں نے ماضی کا ذکر کیا ۔کیونکہ میں نے غورو فکر کی میں نے دیکھا میں نے سمجھا میں نے لوگوں کی سوچ کو پڑھا کہ ہماری نئی نسل ہے یا ہماری پرانی نسل ہے سب لوگ اپنے ماضی کو لے کر بیٹھ گئے ہیں کہ ماضی میں ہمارے ساتھ یہ ہوا تھا ۔دیکھو دوستو! اگر ماضی میں آپ کے ساتھ کچھ اچھا نہیں ہوا تو اس کا بالکل بھی یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنے حال اور اپنے مستقبل کو بھی اپنے ماضی کی وجہ سے تباہ کر دو ۔ یہ آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ نے اپنے حال اور مستقبل کو کیسے کامیاب بنانا ہے ۔ کوئی بھی آپ کو آ کر آپ کا بازو پکڑ کر آگے چلنے کا نہیں کہے گا ۔ لوگ آپ کو صرف مشورے دیں گے۔ مگر میں پھر یہی کہوں گا کہ یہ صرف اور صرف آپ پر منحصر ہے کہ آپ نے کیسے اپنی تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ، اُن کا مقابلہ کرتے ہوئے اور اُن مشکلات کو اپنے پیروں تلے رونڈتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جانا ہے ، کامیابیاں سمیٹتے جانا ہے اور اپنے حال اور اپنے مستقبل کو روشن بنانا ہے ۔ یہ سب آپ کے اپنے علاوہ اور کوئی نہیں کر سکتا ۔ دوستو! آپ کو ماضی کو بھولنا ہو گا ، اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑنا ہو گا اگر آپ اپنے ماضی کو نہیں بھول سکے تو آپ کا مستقبل آپ کے ماضی سے زیادہ بھیانک ثابت ہو سکتا ہے ۔ دوستو! یقین کریں آپ تھوڑی کوشش کریں ہمت کریں اور آپ کے پاس موجودہ وقت میں جو کچھ ہے ، آپ جو کچھ کر سکتے ہیں اسی کو لے کر آگے بڑھیں اور اپنے مستقبل کو کامیاب بنائیں ۔دوستو!کسی کی طرف نہ دیکھیں ۔ اپنے اندر ہمت پیدا کریں اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں آپ کر سکتے ہیں اور یقیناً کر سکتے ہیں ۔ آپ کوشش شروع کریں اور یقین کریں اللہ بھی آپ کی مدد فرمائے گا ۔۔۔ ان شاء اللہ
آخر میں پھر میں تمام نئی نسل اور نوجوانوں سے یہی کہوں گا کہ ماضی کو بھول جائیں ، آگے بڑھیں اور اپنے مستقبل کو کامیاب بنائیں ۔
تو اب چلتے ہیں اپنے اگلے موضوع کی طرف ۔ ہمارا اگلا موضوع ہے
Don’t allow other people opinion and judgment
دوسرے لوگوں کو رائے اور فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دینا ۔ دوستو! اس کا مطلب یہ ہوا کہ کسی بھی شخص کو اجازت نہ دو کہ وہ آپ کی زندگی کے فیصلے کرے ، یا وہ آپ کو یہ بتائے کہ آپ نے اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے ۔کچھ بھی کرنے سے پہلےاپنے آپ سے یہ سوال کریں کہ کیا میں یہ کر سکتا ہوں ؟، میں یہ جو کرنے جا رہا ہوں کیا یہ میرے لیے فائدہ مند ہے؟۔خود سے سوا ل کریں اور خود ہی اس کا جواب بھی تلاش کریں ۔ اس معاملے میں لوگوں کی رائے مت لیں لوگوں سے اپنے فیصلے مت کروائیں کیونکہ کوئی بھی آپ کے اندر کو ، آپ کے ارادے کو نہیں جان رہا ہوتا ہے کہ آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ۔ لوگوں کے سہارے زندگی نہ گزاریں بلکہ آزادانہ رہ کر زندگی گزارنا سیکھیں ۔ اگر کوئی آپ کو بتا رہا ہے کہ آپ نے ایک شہر سے دوسرے شہر جانا ہے تو یہ راستہ ہے ۔ اس راستے کو آپ خود بھی تلاش کر سکتے ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اس سے اچھا اور آسان راستہ تلاش کر لیں ۔ کیونکہ آپ میں بھی سب کچھ کرنے کی صلاحیت ہے اور آپ کر سکتے ہیں ۔
دوستو! ضرورت ہے ہمیں خود سے پیار کرنے کی ، خود کو سمجھنے کی ، خود کو اپنا بنانے کی ، خود کو سمجھو، خود کو پڑھو ، خود کو پڑکھو، اور خود فیصلہ کرو ، میرا یقین کریں جب آپ خود کو سمجھ لیں گے تو آپ کبھی زندگی میں پیچھے نہیں جا سکتے اور اگر پیچھے کچھ ہو گیا ہے تو آپ اُس کو بار بار نہیں دہرائیں گے کیونکہ وہ آپ کا ماضی تھا تب آپ خود کو جانتے ہی نہیں تھے ایک بار خود کو تلاش کرنے کی کوشش کو کریں۔ خود سے پیار تو کریں ، خود کی گہرائی میں تو جائیں ، خود کی سوچ کو پڑھیں ۔ تو آپ یقین کریں آپ اپنے ماضی کو بُھلا ۔ اپنے کامیاب مستقبل کی طرف رواں دواں ہو جائیں گے ۔
لوگوں کی فکر کرنا چھوڑ دیں لوگوں سے آپ کو کچھ نہیں دینا ۔ دوستو!ہم کیوں سوچیں۔۔۔۔اگر ہم نے کچھ کیا ہے اگر ہم اپنی زندگی میں کامیابی کے لیے کچھ کر رہے ہیں ، ہم کامیابی کے لیے محنت کر رہے ہیں ، ہم کامیاب زندگی کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں تو ہم یہ کیوں کہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے یہ چیز ہمیں بہت ۔۔۔بہت نیچے لے جاتی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے ۔ ہم نے اس چیز کو ختم کرنا ہے ہم نے لوگوں کی پرواہ نہیں کرنی ۔ ہم نے اپنے حال کو اچھا بنانا ہے ہم نے اپنے مستقبل کو کامیاب بنانا ہے ۔ تو میرے دوستو یہ سب کچھ آپ پر منحصر ہے ۔
دوستو! اب ہم آگے بڑھتے ہیں اور اپنے اگلے موضوع کی بات کرتے ہیں ۔ ہمارا اگلا موضوع ہے “Relationship” کسی کے ساتھ آپ کا تعلق ۔
دوستو یہ بھی آپ پر انحصار کرتا ہے کہ کسی کے ساتھ آپ کا تعلق کیسا ہے اور کس قدر گہرا ہے ۔ دوستو! اگر آپ کو بھی دوسروں کی طرح خوش رہنا ہے اگر آپ بھی دوسروں کی طرح خوش رہنا چاہتے ہوتو آپ محسوس کریں آپ بھی ایک مکمل شخصیت ہیں آپ کو بھی جینے کا پورا حق حاصل ہے آپ کو بھی خوش رہنا چاہیے ۔ میں آپ کو اس بات سے نہیں روک رہا کے آپ تعلقات سے پرہیز کریں ۔ میں آپ کو اس چیز سے بھی نہیں روک رہا کہ آپ اپنے تعلقات کو ختم کر دیں ۔ کیونکہ کوئی بھی ایسے طاقت نہیں جو آپ کو پیار کرنے سے روک سکے ۔ میں بات کر رہا ہوں کہ اگر آپ کو کوئی چھوڑ کر جاتا ہے یا آپ کو اس وقت ساتھ چھوڑتا ہے جب آپ کو اُس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کچھ بھی نہیں ہو ۔ اگر آپ یہ یقین کر رہیں ہیں کہ آپ کے پاس شاید کچھ تھا نہیں جس کی وجہ سے اُس نے میرے ساتھ تعلق ختم کر دیا ہے تو یہ غلط ہے ۔
دوستو ! یقین کریں کسی کا کچھ نہیں جاتا ، آپ کی زندگی ہی تباہ ہوتی ہے ۔ کیوں آپ کا کسی کے ساتھ ایسا تعلق ہے کہ آپ کو اپنے تعلق کو جاری رکھنے کے لیے یا تعلق کو بڑھانے کے لیے ، مضبوط کرنے کے لیے کسی کی رائے کی ضرورت ہے ۔ تو ذرا سوچیے یہ تعلق ہے یا کچھ اور۔ ۔۔ زندگی گزارنے کا وقت ہے آپ کےپاس ۔
تعلق کو اپنے طریقے سے بناؤ کیونکہ یہ تعلق آپ کا ہے لوگوں کا نہیں ہے ۔ لوگ نہیں آپ کو بتائیں گے آ کر کہ اگر نیگٹیویٹی ہے تو کیا ہو گا اور اگر پوزیٹیویٹی ہے تو کیا ہے ۔ تو دوستو ہر بات صرف آپ پر انحصار کرتی ہے پھر چاہیے وہ تعلق ہو یا اور کوئی بھی بات ہو ۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم نے اُسے کیسے لینا ہے ۔ اگر ہم نیگٹیویٹی کی طرف جائیں گے تو تعلق ختم ۔۔۔۔ ہم نیگٹیویٹی کی طرف کیوں جائیں گے ۔ یا اُس نیگٹیویٹی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں لوگوں کی ضرورت ہو گی کہ اس چیز کو آ کر ختم کر دو ۔ نہیں دوستو! ہر گز نہیں ۔۔۔ آپ کو خود کرنا ہے ۔ ہر چیز کی اجازت آپ نے خود کو خود دینی ہے ۔
تو دوستو!ان ساری باتوں کا خلاصہ یہ نکلتا ہے کہ آپ میں خود میں یہ طاقت ہونی چاہیئےکہ اگر آپ نے کچھ مشکلات کا سامنا کیا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ تعلقات کو ختم کر رہے ہو آپ کا تعلق کمزور پڑ گیا ہے ۔ اس وقت آپ نے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے اس وقت آپ نے خود کو مضبوط کرنا ہوتا ہےکہ آپ کے تعلقات ہمیشہ کی طرح جاری رہیں خوشگوار زندگی کے ساتھ ۔

تو دوستو اب بات کرتے ہیں اگلے موضوع کی ۔ ہمارا اگلا اور آخری موضوع ہے۔ “Money” پیسہ۔۔۔
دوستو ! پیسہ کیا ہے؟؟؟ ہماری ضرورت ۔۔۔ یا ہماری مجبوری ۔۔۔ یا ہمارا جنون۔۔۔
دوستو ہم نے پیسے کو خود پر سوار کر لیا ہے ۔ بس پیسہ ، پیسہ ، پیسہ اور صرف پیسہ ، یہاں تک کہ اگر ہم سے کوئی پوچھے کے پیسے کا مطلب کیا ہے تو شاید ہمیں یہ بھی پتا نہ ہو۔تو جو پیسہ ہے دولت ہے ہم نے خود سوچنا ہے کہ اس کو ہم نے کس طرح سے لینا ہے ۔ پیسے سے ہم نے اپنی ضرورتیں پوری کرنی ہیں ۔ دس روپے کی چیز ہے ہم اس کے لیے سو (100) جمع کر ہے ہیں ۔ سو(100) کی چیز ہے ہم اس کے لیے ہزار جمع کر رہے ہیں اگر ایک ہزار کی چیز ہے ہم ایک لاکھ جمع کر رہے ہیں اگر ایک لاکھ کی چیز ہے ہم ایک کروڑ جمع کر رہے ہیں ۔ ہم ہر وقت بس پیسہ ،دولت جمع کرنے پر لگے ہوئے ہیں کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہم نے اپنی ساری زندگی بس دولت جمع کرنے پر ہی گزار دی ہے ۔ ہر وقت بس پریشانی ہی پریشانی ، کیا پیسہ ہی سب کچھ ہے کیا اس پیسہ میں فیملی آئی ؟ کیا فیملی کو وقت دیا؟کیا دوستو کو وقت دیا ؟کیا اپنوں کے پاس بیٹھے ؟کیا خود کا موازنہ کیا؟دوستو ایک بار صرف ایک بار تو سوچو خود سے کہ آپ خود کیا ہو ؟ آپ کے اندر جو خواہشات ہیں کیا آپ نے کبھی ان کر پرکھا ہے ؟کیا کبھی سمجھنے کی کوشش کی ؟ کبھی خود کو تلاش کیا؟نہیں یقیناً ہم نے نہیں کیا۔ہم اس دولت کے پیچھے خود کو بھول بیٹھے ہیں ۔ زندگی کا مقصد بھول بیٹھے ہیں ۔
ہائے رے زندگی ۔
کسی نے بھی کیا خوب کہا ہے ۔
؎ بچوں کے ساتھ رہنے کی فرصت نہ مل سکی
اور فرصت ملی تو بچے کمانے چلے گئے
دوستو یہ ہے حقیقت زندگی کی ۔ ۔۔۔

ہاں تو دوستو! آپ میری ساری باتوں سے اندازہ لگا چکے ہوں گے کہ میں کیا کہنا چاہا رہا ہوں کیا پیغام دینا چاہ رہا ہوں ۔ ہم نے ان ساری چیزوں کو اپنی زندگی میں رکھنا ہے ہم نے ان ساری چیزوں کے ساتھ اپنی زندگی کو گزارنا ہے ۔ دولت ، تعلقات ، ان سب کے بغیر گزارہ نہیں ہے میں جتنی بھی چیزوں کا ذکر کر چکا ہے ان سب کے بغیر گزارہ نہیں ہے لیکن ہم نے خود کو کیسے ابھارنا ہے خود کو کیسے آگے لے کر آنا ہے ، خود کو کیسے کامیاب بنانا ہے یہ سب ہم پر منحصر ہے ۔ یہ ہمیں کوئی نہیں بتائے گا ہمیں کوئی ساتھ لے کر نہیں چلے گا ۔ ہم نے خود اٹھنا ہے ہم نے خود اپنا حال اور مستقبل بنانا ہے ۔ ماضی کو بھول جاؤ ۔ پیسے کو صرف ضرورت سمجھو نہ کہ سر پر سوار کر لو۔ تعلق کو اپنا سمجھو تو ہم سب کوکچھ حاصل کر لیں گے ۔ ان شاء اللہ ۔
تو دوستو ملیں گے اگلی ویڈیو میں ان شاء اللہ ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے ، کامیاب کریں ۔ آمین ۔ ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔
اللہ نگہبان

Writer:
Clinical psychologist
Speech and language pathologist
Miss shaghufta iqbal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *