اَچھا اُستاد (مُعلّم )

ماں باپ ضروریاتِ زندگی کے حوالے سے بچے کی تجسیمی نشونما کرتے ہیں۔ جب کہ استاد کیفِ باطن سے بچے کی روحانی و وجدانی تربیت کرتا ہے ۔
جِس تجسیمی وجود پر ماں باپ اپنا حق تسلیم کرتے ہیں اس روحانی سر چشمے کو استاد اپنی روح جانتا ہے ۔ جسم کا تشخص روح سے ہوتا ہے روٹی سے نہیں۔ بچے کے والدین کوئی بھی ہوں استاد اچھا ہو تو اس کی شناخٹ بن جاتا ہے ۔

(رمزیں ہیں‌محبت کی، مصنفہ : ایس ۔شاہین شہید فیصل آباد)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *