urdu quotes اردو اقوال

Who are you?

تحریر:‌شگفتہ اقبال (ماہر نفسیات)
تم کون ہو ؟ کیا کرنا چاہتے ہوا پنی زندگی میں ؟ میں آپ سے یہ سوال پوچھ رہا ہوں ۔ اگر آپکے پاس جواب ہے تو یہاں لکھ دیں ۔ سنو عین و ہ لکھنا جو زندگی میں کرنا چاہتے ہو۔ جس طرح سے زندگی کو دیکھ رہے ہو جو زندگی کا مقصد ہے جو ہر روز سوچ رہے ہو ۔ ہر ایک دن ہر ایک دن ؟ اپنے دفاع میں تصویر بناؤ ، اور لکھ دو ہر وہ چیز جو کر نا چاہ رہے ہو جو زندگی سے حاصل کرنا چاہتے ہو کیا تم کر سکتے ہو تو لکھ دو ، بہت سے لوگ آپ سے یہی سوال پوچھتے ہیں کیا جواب دیا ۔ کبھی آپ کے پاس جواب ہے یقیناً ہونا چاہیے کیونکہ آپ نہیں جانتے آپ کیا کرنا چاہتے ہیں ۔ زندگی میں کیا سب لوگوں کو ارد گرد دیکھنا ہی تمہاری زندگی کا مقصد ہے ۔ ارے یار تمہیں یہی نہیں پتہ تم کون ہو ، لوگ کیا کرتے ہیں اپنی ہی زندگی کے ساتھ اور وہ فیصلہ کرتے ہو کسی کے بھی کہنے پر جس کو خود جانتے ہی نہیں خود کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔ کیا تم نہیں جانتے کچھ چیزیں نہیں بنی تمہارے لیے ۔ زندگی کی کامیابی کو حاصل کر نے کے لیے تنہائی والی جگہ پر جاؤ تنہائی میں خود کی ذات کے ساتھ سوال کرو ۔
Who I am
میں کون ہو ں؟ کیوں ہوں؟ میری ضروریا ت کیا ہیں ؟ میری زندگی کا سب سے بہترین مقصد کیا ہے ؟
زندگی کی کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے اپنے ارد گرد غورو فکر کرو جب ان سب کو جان لو گے تو کامیابی کی طرف چل پڑو گے کہ میری زندگی کا ہر دن اہم ہے ۔ ہر دن کامیابی اور روشنی کے لیے ہے ۔ زندگی سے صرف پیار کرو خود کو روزانہ ٹائم دو اور بار بار یہ سوال کرو کہ who I am؟ ، منصوبہ(Plans) بناؤ۔ پوزیٹو(Positive) رہو ۔ ہر دن کو خوشی سے گزارو کیوں کہ تم یہ Deserve کرتے ہو۔
تم کون ہو؟
تم وہ ہو جسکو اپنی زندگی گزارنے کے لیے لوگوں کے مشورے کی ضرورت ہے ۔ تم یہ کیوں نہیں ہو کہ لوگ تم سے زندگی گزارنے کے بارے میں مشورہ کریں ۔ یقین مانو تم ہو تم یہ سب Deserve کرتے ہو ۔
(I am here)
میں بتاتا ہوں تم سب کچھ ہو میں یہاں ہی ہوں یہ سچ ہے تم سچ بولو اور کر گزرو ۔ اپنی ساری زندگی کو بہترین مقصد کے لیے لگا دو ۔ نئی نسل کے لیے مثال بنو ۔ ایسے بن جاؤ کہ لوگ آپ کی طرف دیکھ کر آپ کی طرح جینے کی خواہش کریں ۔ آسمان کو چھونے کی خواہش رکھو۔ خود کو آسمان بنا کر چلو کیونکہ آسمان ہی ہو تم ۔ ہاں تم ہو ۔۔۔ ہاں لیکن تین چیزیں جن کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا ۔
پہلی بات (جانتے رہے تم کون ہو)کیونکہ آپکو اس کا جواب دینا ہو گا ۔ Who am i? اور میں کیا کرنا چاہتا ہوں ۔ کس لیے کرنا چاہتا ہوں ، اگر صرف تم اس بات پر قائم رہو تو تمہارے منصوبے خود بہ خود بنتے جائیں گے یقین رکھو ۔
I am here
کیوں اگر ایک عورت ہے تو وہ اپنے لیے کسی Power کا انتظار کر رہی ہے ۔ کیوں کہ وہ خود کر سکتی ہے کیوں ایک لڑکے کو آگے بڑھنے کے لیے Depended ہونے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ ہم کر سکتے ہیں ۔ Yes you can ۔ اپنی زندگی کو ایسے بناؤ جس طرح Driver کے بغیر گاڑی نہیں چل سکتی تو یقیناً کوشش کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی۔ اپنی زندگی کے Driver بن جاؤ۔
دوسری چیز (حسد)
کبھی بھی ایسی سوچ رکھ کر حاصل مت کرنا کہ فلاح کو نیچا دکھا ؤں گا کیوں کہ اس کا کچھ جانا نہیں اور آپکی نفرت بڑھنے سے آپکو کچھ ملنا نہیں کیوں کہ وہ جو ہے اپنی محنت پر ہے اور کہتے ہیں کہ کسی بھی چیز کا حد سے بڑھ جانا تباہی ہے وہ محبت ہو یا نفرت ۔
تیسری چیز( انصاف)
خود کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کرو خود کو وہ ظاہر مت کرو ۔ جو تم نہیں ہو تم وہ بنو جو سب دیکھ کر بننے کی خواہش کریں ۔ خود کا میعار کبھی مت گراؤکیونکہ تم صرف عزت ہی Deserve کرتے ہو کیونکہ دنیا میں جتنے بھی لوگوں نے زیادہ ترقی حاصل کی ۔ انہوں نے خود کو ٹائم دیا عزت دی اورکامیابی حاصل کی ۔
I am here
آج ہی خود کے ساتھ وعدہ کرو کہ تم کر سکتے ہو ، تم کر و گے ہاں تم ہی کرو گے کیوں کہ
Because you are the best.
Wish you good luck.
Thank you…..

Writer
Clinical psychologist
Speech and language pathologist
Miss shaghufta iqbal

2 thoughts on “تم کون ہو ؟ Who are you?”
  1. Wonderful article! We are linking to this particularly great content on our website. Keep up the good writing.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *