urdu quotes اردو اقوال 59

جذباتیت اور رُوحانیت

جذباتیت اور رُوحانیت

سطحی جذباتیت سے حقیقی روحانیت کی طرف آنے میں گو بہت گریز ہوتا ہے مگر کسی کو اس سے نکال کر ’’روحانیت‘‘کی طرف لے آنے والا شخص فاتح ہوتا ہے۔ ایسا ہی شخص کسی سے حقیقی دوستی یا محبت کا حق ادا کر سکتا ہے۔ ایسے شخص کی محبت طلوعِ سحر کی طرح اُجالنے والی اور مؤذن کی اذان کی طرح ذاتِ انسانی میں روشنیاں بھرنے والی ہوتی ہے۔ ایسا شخص اپنے مقاصدِ جلیلہ کے لئے کسی حرفِ زائد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ اسے اپنی منفرد آرزو کے حسن پر کامل بھروسہ ہوتا ہے ۔ اس کی محبت اپنی دیرینہ جذباتی وابستگیوں کی طرف کتنا ہی رجوع کرنے والی کیوں نہ ہو جلد یا بدیر اور ضرور بضرور اس کی جھولی میں آن گرتی ہے۔ اس لئے کہ وہ اپنی نہیں کسی خدائی نصب العین کی تشفی کر رہا ہوتا ہے۔ محبت کے حوالے سے کسی کو خود سے خدا تک لانے کا عمل بظاہر بڑا حوصلہ شکن اور دلسوز ہوتا ہے مگر فتح پانے یا شہید ہو جانے پر یہی عمل محب اور محبوب کو وہاں لے آتا ہے جہاں دونوں میں تمیز مشکل ہو جاتی ہے ۔
اُو دَر مَن و مَن دَر اُو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں