دنیا کی سب سے بڑی رزالت ، فنا کی سب سے پہلی علامت،سیاہ کار کی سب سے بڑی خباثت،باطل کی سب سے بڑی طاقت ، ہر بُرائی کی جڑ، ہر نفرت کی بنیاد ، مآخذِ فتنہ و فساد ، انسانیت کا قاتل ۔۔۔۔۔بربریت کا حامل۔
اگر جھوٹ سینے میں سانس کی طرح آئے جائے
تو صرف کراہت پیدا کرتا ہے اورجہاں کراہت ہو
وہاں کوئی بیٹھنا پسند نہیں کرتا ۔
جھوٹ کے پنپنے کو شیطان آزاد چھوڑ دیا گیا۔ مگر جھوٹ کی مادی طاقت نے سچ کو جب بھی سرِدَار کھینچایا نوک ِ خنجر کیا تو اس سے ایک ہی صدا آئی ۔ لَااِ لٰہَ اِلّا اللہ۔جھوٹ کے توانا ہونے سے سچ کبھی کمزور نہیں ہوا۔جھوٹ جب اور جہاں جس طور بھی آشکار ہوا ذلت و رسوائی کی موت مرا۔
سرداد، نداد دست، در دستِ یزید
حقا کہ بنائے لا الٰہ است حسینؑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *