حقوق العباد میں نقب زنی کرنے والا گنگا نہا آئے یا کعبہ و کلیسا سے ہو آئے،جب تک متاثرین و مظلومین اسے معاف نہ کریں انکی بدعائیں اسکے تعاقب میں رہتی ہیں۔ مَادی اور تجسیمی طاقت کتنا ہی دوڑائے کہیں نہ کہیں جا پکڑتی ہیں۔
صبا کی طرح سموم کا سفر بھی جاری رہتا ہے !
