Urdu Poetry

…….دل لگی
یہ تیری چاہت یہ تیری اُلفت حیات میری
ازل سے تیری جمیل آنکھیں
شراب اُلفت کی جھیل آنکھیں
ڈبو چکی ہیں وجود میرا
یہ زُلف عنبر فشاں کے بادل
حسیں لٹوں کے یہ دام رنگیں
اسیر مجھ کو بنا چکے ہیں
وجود میرا مٹا چکے ہیں
یہ تیرے رخسار پھول جیسے
وفا کی پہلی سی بھول جیسے
میں ان کی نکہت میں کھو چکا ہوں
مجھے ہے تیری جبیں کی سوگند
یہ دل لگی کی نہیں ہیں باتیں
میں اب تمہارا ہی ہو چکا ہوں
ہے تیری چاہت یہ تیری اُلفت حیات میری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *