Urdu Homes website is a website where you will get information about various Islamic, sports, entertainment, Urdu news and many other things that you want to know.
قدرت کے اس نگار خانے میں ہر شے اور شخص کو محبت اور دوستی کیلئے آزاد رکھا گیا ہے جس کو اپنا پَر تو جہاں نظر آتا ہے اس کا رجوع اسی طرف کو ہو جاتا ہے ۔
چاندنی کا دھیان ستاروں کی طرف بھی ہو سکتا تھا مگر اس نے دریا کے صاف اور شفاف پانی میں اترنا پسند کیا۔
(دونوں کا اُجلا پن اور خنکی ہی قدر مشترک نہ ٹھہری ہو؟)
دوستی کا شفاف ہونا ہی صحیح معنوں میں قلب و نظر کا سرور ہے ۔ جس کو یہ اس صورت میں میسر آجائے اس کا دل دنیا و مافیہا سے بے نیاز ہو جاتا ہے ۔