عارضی ماحول میں عارضی لوگوں کے ساتھ محض تفننِ طبع کی خاطر جذباتی لگاؤ پیدا کر لینا اور جلد ہی اس سے الگ ہو کر دل بستگی کا نیا سامان تلاش کر لینا دل لگی ہے۔
کسی کو بھر پور توجہ دیتے ہوئے اسکی شخصیت کے ہر منفی پہلو کو مثبت کرنے کی سعی کرنا، اسے شناسائی کی دولت سے مالا مال کر کے اُسکے مخفی جوہر کو اُس پر آ شکار کرنا اور اسے خوب سے خُوب تَر دیکھنے کی آرزو کرنا۔۔۔۔۔ محبت ہے جو منفرد ہے اور مُعجز نما بھی۔
