میانوالی میں سگے باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر سدرہ نیازی 10 روز راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج دنیا سے رخصت ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی کو دس روز قبل اس کے والد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ، زخمی لیڈی ڈاکٹر کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا ، جہاں وہ 9 روز سے آئی سی یو میں تھیں ۔قانونی کارروائی کے بعد ڈاکٹر سدرہ کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی ، ڈاکٹر سدرہ نیازی کے بھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے تاہم ملزم فرار ہے اور ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے ۔ ڈاکٹر سدرہ نیازی مزید پڑھائی کیلئے ہاسٹل میں منتقل ہونا چاہتی تھیں لیکن ان کے والدکو یہ کسی صورت منظور نہیں تھا ، جس پر باپ نے طیش میں آ کر بیٹی پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *