پھٹکڑی آپ کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے فائدہ مند ہے۔
کس طریقے سے اس کو استعمال کر سکتے ہیں ۔
پھٹکڑی کا پاؤڈر بھی بنا سکتے ہیں۔ یا بازا رمیں پاؤڈر کی شکل میں لے سکتے ہیں ۔ یہ ہر ہربل پنسار سٹور سے باآسانی سے مل جائے گی۔
یہ جو چہرے کیل مہاسوں کے لیے اس پھٹکڑی کا کیا کردار ہے۔ کس طریقے سے آپ کے فیس مہاسوں اور داغ دھبوں کو دور کرےگی۔
چہرے پر کیل مہاسے اور داغ دھبے بہت ہی برے لگتے ہیں۔ خاص کر جب لڑکیاں اس مسئلے کو لے کر بہت پریشان ہوتی ہیں۔
پھٹکڑی آ پ کو حیرت انگیز طور پر اس مسئلے سے نجات دلائے گی۔
آپ پھٹکڑی کو پیس لیں۔ اور اس کوتھوڑے پانی کے اندر ڈال دیں۔ اور جہاں جہاں کیل مہاسے ہیں۔ ایکنی والے کیل مہاسے نہ ہوں۔ یعنی ان کے اندر پیپ نہ ہو ۔ متاثرہ حصے پراس کو استعمال کرسکتے ہیں۔
بیس منٹ تک اس کو لگا رہنے دیں۔ پھر صاف کرکے اپنے چہرے کو دھو لیں۔ چند ہی دنوں میں آپ دیکھیں گے
کہ آپ کا چہرہ داغ دھبوں سے بالکل صاف ہوجائےگا۔ اور سانولی رنگت سے گوری رنگت مل جائے گی۔
اگر آپ کو اس کو لگانے کے بعد خارش محسو س ہوتی ہے اس کوفوراً اتا رلیں۔
بعض لوگوں کو اس کی الرجی ہوجاتی ہے۔ دوبارہ استعمال نہ کریں۔ اگر آپ کو سوٹ کرجائے تو پھر کیا ہی بات۔
اگر آپ کے دانت میں درد ہے۔ آپ اس کے لیے پھٹکڑی کو کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔
کسی بھی پھٹکڑی کو دانت کےاوپر جہاں درد محسو س ہوتا ہے۔ اس کےاوپر رکھ لیں۔ اور اس صورت میں آپ کو فوراً آرام آجائے گا۔ یہ آزمودہ نسخہ ہے۔ اس کو ضرور استعمال کریں۔
بچوں کو بھی اس طریقے سے استعمال کرواسکتے ہیں۔
سکن جلد جو آپ کی ڈھلک جاتی ہے۔ ڈھلکی ہوئی جلد کے علاج کے لیے پھٹکڑی کا کردار بہت اہم ہے۔ ڈھلکی ہوئی جلد بہت بری لگتی ہے۔ اور ساتھ ہی آپ کے عمر کے اضافے کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
سخت اور چمکدار جلد حاصل کرنے کےلیے پھٹکڑی بہت ہی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
پھٹکڑی کا پاؤڈر میں پانی ملا کر ا س کا پیسٹ بنالیں۔ اور متاثرہ جگہ پر آدھا گھنٹہ رہنے دیں۔ اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔
آپ ایسا بھی کرسکتے ہیں انڈے کی سفید ی بھی عرق گلاب کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
یعنی انڈے کی سفید ی میں اس کا پاؤڈر ڈال دیں۔ اور اپنے فیس پر اپلائی کریں۔ اس طرح آپ کی سکن بہت زیادہ سخت اور چمکدار ہوجائے گی۔
اگلی آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ کے چہرے اور گردن کی جھریوں کوختم کرنے کےلیے پھٹکڑی کا چھوٹا سا بلاک لیں۔ اور عرق گلاب میں ڈال کر متاثرہ حصے پر لگائیں اور آہستہ آہستہ رگڑیں۔
جب چہرہ خشک ہوجائے تواس کو دھو لیں۔ آپ کو ایسے لگے گا کہ جیسے جھریاں تھی ہی نہیں۔

پھٹکڑی کے حیرت انگیز فوائد