Urdu Poetry

کچھ ذکر تھا بہار کا کچھ چاندنی کی بات
کرتے تھے ہم بھی پہلے کبھی زندگی کی بات
اس شہر میں جفائوں کے میلے ہیں چار سو
سنتا نہیں ہے کوئی یہاں اجنبی کی بات
میں چن رہا ہوں ٹوٹے ہوئے دل کی کرچیاں
ان کے لیے ہے یہ بھی مگر دل لگی کی بات
چھوٹوں کی بات سنتے نہیں لوگ ہی بڑے
لیکن خدا تو سنتا ہے ہر آدمی کی بات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *