Urdu PoetryUrdu Poetry اردو شاعری ، شعرو شاعری

دل جلا کر چلے نہیں جانا

دل جلا کر چلے نہیں جانا
آج آ کر چلے نہیں جانا
دیکھ میری شکستہ حالی پر
مسکرا کر چلے نہیں جانا
دوستی ہے تو دل کے پاس رہو
منہ دکھا کر چلے نہیں جانا
دوستوں کے لیے گلاب ہوں میں
آزما کر، چلے نہیں جانا
میں نے پکڑا ہے پیار سے دامن
تم چھڑا کر چلے نہیں جانا
عشق دل کی لگی نہیں یارو
دل میں آ کر چلے نہیں جانا
اُن سے کہہ دو سلیم جی دیکھو
دل دکھا کر چلے نہیں جانا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *