Urdu PoetryUrdu Poetry اردو شاعری ، شعرو شاعری

اسے بھی بھوک آخر اس قدر لاچارکر دے گی

اسے بھی بھوک آخر اس قدر لاچارکر دے گی
جو بستی کا خدا ہے وہ خدائی بیچ ڈالے گا
مجھے معلوم ہے مزدور پر یہ وقت آئے گا
وہ بچوں کے لئے اپنی رضائی بیچ ڈالے گا
وہ تاجر ہے نئی چیزوں کا کاروبار کرتا ہے
وہ برسوں کی پرانی آشنائی بیچ ڈالے گا
میں ڈرتا ہوں کہ واعظ گر کبھی بازار میں آیا
وہ اپنی عمر کی ساری کمائی بیچ ڈالے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *